کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بڑی کمی آگئی۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اکتوبر کے مقابلے 50 فیصد کم ہوکر 28 کروڑ ڈالر رہا۔رپورٹ کے مطابق نومبر میں برآمدات کا مالی حجم 2.38 ارب ڈالر رہا، نومبر میں ملکی درآمدات کامالی حجم 16 فیصد کم ہوکر 4.8 ارب ڈالر پر آگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7.23 ارب ڈالر رہا تھا جبکہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ3.10ارب ڈالر رہا۔