اہم خبریں

احساس پروگرام، ادائیگیاں شروع،فی گھرانہ 13500روپےمختص،حاصل کرنے کا طریقہ جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) احساس پروگرام فیز 3 کی ادائیگیاں ستمبر 2025 سے شروع ہو چکی ہیں اور حکومت نے اس مرحلے میں کم آمدنی والے 13,500 اہل خاندانوں کے لیے 13,500 روپے فی گھرانہ مختص کیے ہیں۔ یہ ادائیگیاں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں ایک بڑی سہولت سمجھی جا رہی ہیں تاکہ مستحق افراد اپنی خوراک، تعلیم، صحت اور یوٹیلیٹی بل جیسے بنیادی اخراجات پورے کر سکیں۔

پروگرام کے تیسرے مرحلے میں اس بار زیادہ شفاف اور ڈیجیٹائزڈ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ فراڈ کی روک تھام ہو سکے اور رقم براہ راست اصل مستحقین تک پہنچے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے نادرا، ایچ بی ایل اور دیگر مجاز اداروں کے ساتھ مل کر تقسیم کا عمل آسان بنایا ہے۔

اہل خاندان اپنے CNIC کو 8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر یا آفیشل پورٹل کے ذریعے اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں۔ رقم وصول کرنے کے لیے احساس کیش سینٹرز، ایچ بی ایل اے ٹی ایمز اور مجاز کیش شاپس قائم کی گئی ہیں۔ کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں شہری 0800-26477 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیز 3 کی ادائیگیاں مرحلہ وار جاری ہیں اور مستحقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ تصدیق اور ادائیگی کے لیے صرف سرکاری طور پر مقررہ مراکز ہی استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا دھوکا دہی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :مون سون بارشوں کی تباہیاں،جا نئے کتنی قیمتی جا نیں گئیں،کتنا نقصان ہوا،مکمل رپورٹ

متعلقہ خبریں