اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ 26 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 922 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1047 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 525 مرد، 246 بچے اور 151 خواتین شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 504 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 218 زخمی ہیں۔ پنجاب میں اب تک 244 افراد جاں بحق اور 654 زخمی رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 60 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی سامنے آئے۔ گلگت بلتستان میں 41 اموات اور 52 زخمی رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 38 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔
حالیہ بارشوں نے نہ صرف جانی نقصان پہنچایا ہے بلکہ ہزاروں گھروں، سڑکوں اور فصلوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ اسی شدت سے جاری رہا تو متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی