اہم خبریں

ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

گلگت بلتستان (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان پولیس نے اپنے اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئی جی پی کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فورس کے نظم و ضبط، یکسانیت اور وقار کو برقرار رکھنے” کے لیے کیا گیا ہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال نہیں کرے گا، اور اس حکم کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ تمام ضلعی پولیس افسران اور یونٹ کمانڈرز کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ فوراً اپنے عملے تک یہ حکم پہنچائیں۔

یہ اقدام اس رجحان کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کی مختلف پولیس فورسز نے اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے قبل جولائی میں اسلام آباد پولیس نے اپنے افسران اور اہلکاروں کے لیے سخت سوشل میڈیا پالیسی متعارف کروائی تھی، جس کے تحت بغیر اجازت کسی بھی قسم کے بیانات، رائے یا یونیفارم میں تصاویر/ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔

اسی طرح خیبر پختونخوا پولیس نے بھی 2023 میں سوشل میڈیا ایپس بشمول ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی عائد کی تھی جبکہ گزشتہ سال پنجاب میں بھی آن ڈیوٹی اہلکاروں کے لیے ایسی پابندیاں نافذ کی گئیں۔

مزید پڑھیں :50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

متعلقہ خبریں