اہم خبریں

علیمہ خان کے خلاف تھانے میں درخواست جمع،جا نئے کس نے دی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے تھانہ صدر بیرونی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران طیب بلوچ نے علیمہ خان سے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کے مبینہ استعمال اور امریکا میں جائیداد خریدنے سے متعلق سوال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوال سنتے ہی پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے اور علیمہ خان کی موجودگی میں صحافی پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران پارٹی رہنما نعیم پنجھوتہ نے کارکنوں کو اکسایا اور للکارا کہ اسے سوال کرنے کی سزا دو۔ نتیجتاً طیب بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر صحافی بھی بدسلوکی کا شکار ہوئے۔

طیب بلوچ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وہ دیگر میڈیا نمائندوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گیٹ کے باہر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے کہ اچانک پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں علیمہ خان کے اشارے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف ان کی جان کے لیے خطرہ تھا بلکہ صحافتی آزادی اور میڈیا کے حقِ سوال پر بھی حملہ ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب کے تین دریائوں میں فلڈ

متعلقہ خبریں