اہم خبریں

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھول دیئے گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھول دیئے گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پوری کارروائی پی ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔

ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں پانچ کمپیوں کے نمائندے موجود تھے۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے نمائندے کی بھی ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت۔

جنرل منیجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے ٹینڈر کھولے۔

حکومت پاکستان نے ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لئے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل بھی ٹی سی پی نے 21 اگست کو دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھولے تھے۔

حکومت نے ٹی سی پی کے ذریعے سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی مقصد کے لئے 8 ستمبر کو ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لئے بولیاں طلب کی گئیں۔
مزید پڑھیں :کرکٹ بریکنگ،ایشیا کپ 2025 کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں