راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے بانی تحریک انصاف اور ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل اڈیالہ جیل پہنچیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اراکین کو وقت کل صبح فراہم کیا جائے گا اور اس شیڈول پر ہر صورت عمل درآمد لازم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ایم این ایز کی حاضری یقینی بنائیں، جبکہ پارٹی نے اپنے اراکین کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ آج رات ہی اپنے حلقوں سے واپس اسلام آباد پہنچ جائیں تاکہ کل اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ اس فیصلے کو پارٹی کے اندر ایک بڑا اور منظم شو آف اسٹریتھ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات