بنوں ( اے بی این نیوز )بنوں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی تحقیقات میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ حملے میں شامل پانچ خودکش بمباروں میں سے تین افغان شہری نکلے، جن کی شناخت اور پس منظر نے ایک بار پھر پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت دی ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں اور ان کے سہولت کار پاکستان میں موجود ہیں۔
تحقیقات کے مطابق پہلا حملہ آور عبدالعزیز عرف قادر مہاجر تھا جو افغانستان کے ضلع پکتیکا کا رہائشی تھا۔ اس نے حملے سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان میں کارروائی کے لیے تحریک طالبان پاکستان سے مدد مانگی تھی اور اس وقت اپنی موجودگی برامچہ، ضلع ہلمند بتائی تھی۔
دوسرا حملہ آور مولوی شبیر احمد عرف ملیویچ بلال مہاجر تھا جو ضلع وردک کے گاؤں سعید آباد سے تعلق رکھتا تھا۔ تیسرا دہشت گرد نجیب اللہ عرف حذیفہ مہاجر نکلا، جس کا تعلق ضلع خوست کے علاقے موسیٰ خیل سے تھا اور اسی نے بارود سے بھری گاڑی کو ایف سی لائنز کے اندر دھماکے سے اڑایا۔
مزید پڑھیں :احتجاج کیس، بشریٰ بی بی ،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت میں توسیع