حافظ آباد(اے بی این نیوز)پنڈی بھٹیاں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن نےکہا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی ادارے 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔
سیلابی پانی سےمتاثرہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے،پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ دیہاتوں میں اسکول متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لے کر کھولے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول بند رہیں گے،فیصلہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ