اہم خبریں

جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (اے بی این نیوز) نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز ایندھن لیک ہونے کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گئی ، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، نجی ایئرلائن کا طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گیا ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، طیارے کو چیک کرنے پر علم ہوا کہ طیارے سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔

سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا، طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین موجود ہیں۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز انجن میں بڑی خرابی کے باعث حادثے سے بچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں: روس کا بڑا حملہ،یوکرینی صدر کی اتحادیوں سے مدد کی اپیل

متعلقہ خبریں