اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور پارٹی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور ان کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ملک میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی علاقے میں ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور اس اہم کام کے لیے ایک مؤثر اور مسلسل مانیٹرنگ کا نظام یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔
علی پرویز ملک نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت پیٹرولیم تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملک کے ہر کونے تک توانائی کی رسد بغیر کسی تعطل کے جاری رہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو حالیہ بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ملاقات کے دوران پارٹی کے اندرونی تنظیمی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ موجودہ سیاسی تناظر میں پارٹی کی عوامی رسائی اور بیانیے کو مزید موثر بنانے کے پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں :موبائل سمز ڈیٹا لیک،قومی سلامتی کے لیے خطرہ ،وزیر داخلہ ان ایکشن