گلگت بلتستان( اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فارورڈ بلاک کے قیام کا انکشاف ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، منحرف ایم ایل اے سید امجد زیدی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
ناصر علی خان، دلشاد بانو کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے جب کہ منحرف ایم ایل ایز فضل الرحیم اور ثریا زمان کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔
منحرف ایم ایل اے راجہ اعظم خان اور راجہ جلال حسین کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے راجہ جلال سے 2 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حاجی گلبر خان پر فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی کے خلاف ووٹ دینے کا الزام ہے۔ گلبر خان نے پی ٹی آئی کا نام، جھنڈا اور پوزیشن استعمال کی تو کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت گندم لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی، غذائی قلت کا خدشہ، فلور ملز ایسوسی ایشن