اسلام آباد( اے بی این نیوز)صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں سزا کاٹ رہے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی۔
یہ معافی وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت اور اتفاق رائے سے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے 100 دن کی معافی کی سفارش کی تھی، صدر اور وزیراعظم نے مشاورت کے بعد اسے بڑھا کر 180 دن کر دیا۔
صدارتی محل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو قانون کے مطابق معیار پر پورا اترتے ہیں۔ معافی کا اطلاق قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان سیلاب زدگان کی امداد میں سرگرم