لاہور(اے بی این نیوز)قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان ہمیشہ کی طرح خدمتِ انسانیت کے مشن کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے۔ملک بھر میں حالیہ سیلاب نے لاکھوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گاؤں میں ہمارے بھائی اور بہنیں مشکلات اور آزمائشوں میں گھِرے ہوئے ہیں۔ایسے کڑے وقت میں ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے دینی جماعتیں ہی میدانِ عمل میں پہنچتی ہیں، اور ان میں سب سے نمایاں ہے قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان۔
علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کارکنان کو پرامن رہنے اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مظلوموں کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔ ان کی قیادت میں قرآن و سنہ موومنٹ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا اصل مشن ہے۔
قائد پنجاب ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ہدایات پر، جماعت کے کارکنان دن رات متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔ پنجاب سے خیبر پختونخوا تک، ملک کے ہر کونے میں قرآن و سنہ موومنٹ کے نوجوان اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔لاہور کے ان علاقوں میں جہاں سیلاب آیا ہوا ہے، وہاں پکے پکائے کھانے، پھل، کپڑے اور ضروری اشیاء کی تقسیم کے ساتھ ساتھ متاثرین کے لیے 20 خیمہ بستیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
ناظم دعوت وتبلیغ پنجاب پروفیسر حافظ محمد کوثر زمان نے کہاکہ ملک سلیم ، شیخ عثمان غفور اور دیگر ذمہ داران، الحکمہ انٹرنیشنل کے طلبہ کے ساتھ مل کر، ملک بھر میں خدمتِ خلق کے کاموں میں مصروف ہیں اور براہِ راست متاثرہ علاقوں میں جا کر یہ امداد خود تقسیم کر رہے ہیں۔جب بھی وطن عزیز پر کوئی مصیبت آتی ہے، سب سے پہلے لبیک کہنے والے، سب سے پہلے خدمت کے میدان میں پہنچنے والے یہی کارکنان ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا جذبہ ،بیرونی دشمنوں کو ہم نے ہمیشہ جواب دیا ہے،میجر جنرل (ر) زاہد محمود