اہم خبریں

حضور اکرم ﷺکی زندگی کامل اور ہمہ گیر نمونہ ہے: صدر، وزیراعظم

لاہور(اے بی این نیوز)صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید میلاد النبیﷺکے بابرکت دن پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ کی زندگی کامل اور ہمہ گیر نمونہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی اور یادگار موقع امت مسلمہ کے لیے خوشی اور ایمان کا باعث ہے، 12 ربیع الاول اس عہد کا دن ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیرت طیبہ ہر دور میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرت طیبہ کا عملی نمونہ بنانا ہے، ہمیں ہر قسم کے تعصب، فرقہ واریت اور فرقہ واریت کو مسترد کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے، قربانی اور اتحاد کو فروغ دیا جائے۔ ملکی مسائل کا پائیدار حل نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنانے میں مضمر ہے۔
مزید پڑھیں:حضورﷺکا یوم ولادت، شہر شہر جگمگا اٹھا، فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر

متعلقہ خبریں