اہم خبریں

حضورﷺکا یوم ولادت، شہر شہر جگمگا اٹھا، فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر

لاہور(اے بی این نیوز) حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

گاؤں گاؤں، نگر، نگر، عوام الناس کے نور سے جوش و خروش، شہر شہر جگمگا اٹھے، فضا درود و سلام کی آوازوں سے معطر، مساجد، عمارتیں، گلیاں اور بازار سج گئے، دیپالپور میں مشعل راہ کے جلوس نکالے گئے، عاشقان رسولؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مساجد میں بھی میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا، علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ پر بصیرت افروز گفتگو کی، پنجاب اسمبلی کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا، اسلام آباد میں آج بین الاقوامی سیرت کانفرنس ہوگی، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے۔

عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا اورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام

متعلقہ خبریں