اہم خبریں

سپریم کورٹ کا اورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لٹیگینٹ فیسیلیٹیشن سیل قائم کردیا۔

اعلامیے کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکیں گے، کیس کی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ کاپیاں آن لائن فراہم کی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیسیلیٹیشن سیل میں صرف سپریم کورٹ سے متعلق مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جلد سماعت کے لیے درخواست سیل کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے، تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:افغان بھائیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، بیرسٹر سیف

متعلقہ خبریں