اسلام آباد(اے بی این نیوز)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت نے بھی بچوں میں آنکھوں کی بیماری اور خسرہ پھیلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس پر حکومتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں میڈیا سے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، وزارت صحت تمام صوبائی حکومتوں، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف سے بھی رابطے میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے ابھی تک کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوئی، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ادویات اور ڈاکٹرز بھجوا دیے ہیں، سیلاب کل سندھ سے ٹکرائے گا، جس کے لیے صوبہ اور وفاق الرٹ ہیں۔
مزید پڑھیں:احساس پروگرام کے13,500 کیسے حاصل کر سکتے ہیں،آسان طریقہ جانیے؟