اہم خبریں

موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جا نئے کب

کوئٹہ( اے بی این نیوز      ) بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تھری جی اور فور جی سمیت موبائل ڈیٹا سروسز 5 ستمبر کی شام 5 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔

حکام نے تصدیق کی کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت داخلہ کے ذریعے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے۔

موبائل سروسز کے علاوہ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کو بھی کئی اضلاع میں معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق خاص طور پر نوشکی، خضدار، مستونگ، سبی اور کوئٹہ پر ہوتا ہے جہاں سیکیورٹی اداروں کو مذہبی اجتماعات کے دوران زیادہ خطرات کا خدشہ ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ یہ اقدام 12 ربیع الاول کو مذہبی جلوسوں اور عوامی اجتماعات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں کا خیال ہے کہ معطلی سے ممکنہ خطرات کو کم کرنے اور شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان معاملہ،کسی خاتون کے خلاف یہ اقدام نا قابل قبول ہے ، رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں