کراچی (اے بی این نیوز )ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر اضافے کے ساتھ نئی قیمت 3552 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 377900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,029 روپے اضافے سے 323,988 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں :محسن نقوی بمقابلہ مریم ریاض وٹو ، ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری