اہم خبریں

افغان فیملیز کی زبردستی بے دخلی پر افسوس ، وزیرستان آپریشن بند ہونا چا ہئے،صحت ٹھیک ہے، عمران خان

راولپنڈی( اے بی این نیوز        ) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی صحت سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر بانی نے خود وضاحت دی ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور کسی قسم کی کوئی سنگین شکایت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانوں میں معمولی مسئلہ تھا جو کوئی بڑا ایشو نہیں جبکہ آنکھوں کے لیے ڈاکٹرز نے دوائی تجویز کی ہے۔

عمران خان نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی محنت کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں اور سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے افغان خاندانوں کی زبردستی بے دخلی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہمارے بھائی ہیں اور وہ پہلے ہی زلزلے جیسی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرستان آپریشن کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا ٹاک کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جب کسی نے علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا، جس سے ماحول میں شور شرابا پیدا ہوا۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس طرح کے حملے ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں، کیونکہ ہمارا مقصد عوام کے مسائل اجاگر کرنا اور ان کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :نئی روایت ،پی ٹی آئی کی اپنی اسمبلی

متعلقہ خبریں