راولپنڈی (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو میڈیا سےگفتگو کے دوران 2 خواتین نے انڈا دے مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو کے دوران علیمہ خانم کو 2 خواتین نے انڈا مار دیا، اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے خواتین کو گھیر لیا۔
علیمہ خانم گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں تاہم پولیس نے انڈامارنے والی 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: غزہ سے واپسی پرڈاکٹر خالد محمود پر سکردو میں شدید حملہ،حالت تشویشناک