راولپنڈی(اے بی این نیوز) تھانہ دھمیال کی حدود میں پیٹرول پمپ پر چھ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کی حدود میں گرجا روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی
جہاں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان چھ لاکھ 35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں مسلح افراد کو پیٹرول پمپ میں داخل ہوتے اور ملازمین پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں یہ بھی واضح ہے کہ ملزمان نے کیشیئر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور نقدی لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: عدالت بحریہ ٹاؤن کے بانی کے اسٹاف آفیسر پر 10 ستمبر کو فرد جرم عائد کریگی