شارجہ ( اے بی این نیوز )شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے کر تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 140 رنز تک ہی محدود رہی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے علی شان شرفو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان محمد وسیم نے 19 اور دھرو پراشر نے 18 رنز کا اضافہ کیا۔ آصف خان 7 اور ایتھن ڈی سوزا صرف 9 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 9 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو یقینی فتح دلوائی اور ٹیم کو فائنل میں رسائی دلا دی۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کا اعلان