اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حقائق کبھی چھپائے نہیں جا سکتے، چاہے وہ کڑوے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان اپنی بات کا دفاع کرنے کی بجائے دوسروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وہ خود ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جھوٹے الزامات کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی مضبوط اور متحد ہے اور وہ پارٹی ڈسپلن کے تحت ہمیشہ فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔ اختلافات کو گھر کے اندر حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن عوام کو حقائق جاننے کا حق حاصل ہے، اس لیے خاموش رہنے سے مسائل مزید بڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں کیونکہ یہ سیاسی میدان کا حصہ ہے۔
خواجہ آصف نے میڈیا کے کردار پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کا بنیادی فرض عوام کو درست معلومات فراہم کرنا ہے لیکن کچھ چینلز کاروباری مفادات کے لیے چلائے جاتے ہیں، بعض تو نقصان کے باوجود بھی مخصوص فائدے کے لیے جاری رہتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کرپشن ہماری سوسائٹی میں کینسر کی طرح سرایت کر چکی ہے، مگر یہ کسی ایک سیاستدان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے نظام کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بدعنوانی اور کرپشن کے نئے دروازے کھلے، یہی ہائبرڈ سسٹم ہے جو مختلف ادوار میں نئے ناموں سے سامنے آتا رہا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے بی این کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
خواجہ آصف نے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ، کرنسی اور بین الاقوامی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں آرمی چیف کے ساتھ لنچ کرنا اسی ہائبرڈ سسٹم کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے لیکن عالمی سطح پر یہ ہمیں عزت اور قبولیت بھی فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں :زلزلہ،ملک لرز اٹھا