منڈی بہاؤالدین( اے بی این نیوز ) منڈی بہاؤالدین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق نوجوان سیلابی پانی میں اتر کر ویڈیوز بنا رہا تھا تاکہ اپنے فالورز بڑھا سکے، لیکن یہ شوق موت کا سبب بن گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش پانی سے نکالی اور لواحقین کے حوالے کر دی۔ اس سانحے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی اور سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی کہ کس طرح خطرناک اسٹنٹس اور ویڈیوز کی دوڑ نوجوانوں کو جان کی بازی ہارنے پر مجبور کر رہی ہے۔ عوامی حلقے والدین اور حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے شعور بیدار کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی فوری ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں :مریم نواز کا ایک اور کارنامہ ،کلینک آن بوٹس کا آغاز