کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )کوئٹہ میں جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ایمرجنسی اور لازمی سروسز سے وابستہ افسران اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ اس فیصلے کو انتظامی سطح پر اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی حلقوں میں اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ دفاتر کی بندش کے باعث شہری امور عارضی طور پر محدود ضرور ہوں گے، تاہم ضروری خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان کا بیٹا شاہ ریز رہا