اہم خبریں

علیمہ خان کا بیٹا شاہ ریز رہا

لاہور (اے بی این نیوز      ) علیمہ خان کے بیٹے شاہرہ ریز کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ رہائی اس وقت عمل میں آئی جب گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد اہلخانہ اور قریبی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقے اس پیش رفت کو خاصی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ شاہریز کی گرفتاری کے بعد سے ہی معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس کیس کے حوالے سے مزید پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں :عید میلاد النبیﷺشایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر

متعلقہ خبریں