بیجنگ(اے بی این نیوز ) پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے بیجنگ میں بزنس ٹو بزنس دوسری سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے 21 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔
کانفرنس کے دوران ہونے والے معاہدوں کے تحت پاکستان میں 4.2 ارب ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری متوقع ہے جو نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
سرمایہ کاری کے یہ معاہدے توانائی اور صنعت کے اہم شعبوں میں کیے گئے ہیں جن میں پٹروکیمیکل، آئرن اور شمسی توانائی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :حبا بخاری کی ویڈیو نے ہلچل مچادی