اہم خبریں

بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل،تباہی مچادی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ ہائی الرٹ ۔ پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے پر ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل ۔ جلالپوربھٹیاں میں کئی دیہات متاثر۔ شہری نقل مکانی پرمجبور ۔ شکرگڑھ کوٹ نیناں میں دریائے راوی اور نالہ بئیں کے دوسرے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ جسڑ کے مقام پر بہاؤ 92 ہزار کیوسک تک جا پہنچا ۔ ۔ منڈی خیل کے قریب نارووال روڈ زیرِ آب۔ سڑک پر دو فٹ پانی آنے سے ٹریفک معطل ۔ سیلابی ریلے نے ساتووال۔ علی لنگہ اور قطرووال سمیت 20 سے زائد دیہات زیرآب آ گئے۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں پھر اضافہ ۔ ہیڈ بلوکی کے مقام پر پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ ۔ ۔ کوٹ مومن میں نشیبی علاقے دوبارہ زیرِ آب ۔ پانی 21سے زائد دیہات میں داخل ۔ دریائے ستلج میں قصور ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا خطرناک ریلا گزر رہا ہے۔ بہاولنگرمیں سیلابی ریلے کے باعث بائی پاس کمال چوک کے قریب سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا ۔ بستی بہاون شاہ ۔ آبادی قادری مل ۔ قمر دین بودلہ سمیت دیگر علاقے لپیٹ میں آگئے ۔ ہیڈ اسلام پر درمیانے اور جملیرا میں اونچے درجے کا سیلاب ۔ بورے والا اور میلسی کے نشیبی علاقوں سے 95 فیصد انخلاء مکمل۔ وہاڑی کے علاقے لڈن میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور متعدد گھر تباہ ۔ علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ۔

مزید پڑھیں :ججز نے اپنے آپ کو استعمال ہونے دیا، اصل حکمران عوام ہے، جسٹس اطہر من اللہ

متعلقہ خبریں