اسلام آباد (اے بی این نیوز)پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہنے والوں کو وقتی سہارا ملا مگر آخرکار انہیں گھر جانا پڑا۔
ون پیج کی تاریخیں بنائی جاتی رہیں لیکن اچانک منظرنامہ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ووٹ کی اصل حیثیت اور تقدس طے کرنا ضروری ہے، ورنہ نظام بے مقصد ہو جائے گا۔
ن لیگ ہو، پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی، بیک ڈور ڈیلز کے ذریعے اقتدار میں آنے کا کوئی جواز نہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق عدلیہ نے کبھی ایک فریق کو نشانہ بنایا اور کبھی کلین چٹ دے دی، جس سے عوام کا اعتماد متزلزل ہوا۔
لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں لیکن توجہ سیاسی جھگڑوں پر دی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے دباؤ کی نشاندہی کی اور جسٹس صدیقی کا معاملہ بھی اسی دباؤ کی مثال ہے۔ قومی مکالمہ اسی وقت ممکن ہے جب سب اپنی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کریں۔
مزید پڑھیں: جناح ہائوس حملہ کیس،علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور