اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بول چال تو کبی کبھار 2بھائیوں میں بھی بند ہوجاتی ہے۔
میری کل کی تقریر کا بول چال بند ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔
ایسی گفتگو سے پنجاب اور وفاق حکومتیں ڈس کریڈٹ ہوتی ہیں۔
کیا سیلاب میں پنجاب میں کیے گئے اقدامات خیبرپختونخوا سے بہتر نہیں؟
میں نے خواجہ آصف کا مقابلہ نہیں کرنا حق اور سچ کہنا ہے۔
خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں، کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔
اسمبلی فورم پر حکومت کیخلاف بات کرے گا تو جواب دینا پڑے گا۔
خواجہ آصف سے ذاتی نہیں صرف پارٹی پالیسی پر اختلاف ہوا۔
ورکرز کنونشن کی تقریروں کا کل کی اسمبلی تقریر سے کوئی تعلق نہیں۔
بعض وزرا نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس بات کی۔
حکومتی استحکام کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہوگا۔
اسلام آباد و راولپنڈی میٹرو پراجیکٹ کے معیار پر اعتراضات درست نہیں۔
میٹرو پراجیکٹ کی تعمیر کے وقت خود موجود رہا۔
ٹھیکیدار کمپنیوں نے میٹرو پراجیکٹ پر تعریف کی، اسناد بھی دی گئیں۔
میٹرو کی موجودہ حالت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، پراجیکٹ کی نہیں۔
مزید پڑھیں :جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان