کراچی (اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے جمعہ 5 ستمبر اور ہفتہ 6 ستمبر کو بند رہیں گے۔
اعلان کے تحت سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے دنوں میں عام تعطیل ہوگی تاکہ شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ میلاد منائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 6 ستمبر کی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ صرف صوبے میں لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنی مفت رجسٹریشن کرائیں،10,500 سے 13,500 تک حاصل کریں ،جا نئے تفصیلات