اہم خبریں

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی (اے بی این نیوز     )سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، 6 ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کا ہو گیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 12 روپے اضافے سے 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں 60 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 540 ڈالر کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنی مفت رجسٹریشن کرائیں،10,500 سے 13,500 تک حاصل کریں ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں