اہم خبریں

تیل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔بدھ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔

ٹریڈنگ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 96 سینٹ یا 1.4 فیصد گر کر 68.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 1.02 ڈالر یا 1.6 فیصد گر کر 65.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک پلس کے آٹھ رکن ممالک عالمی منڈی میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اکتوبر سے تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ پر غور کریں گے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ 2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل تک گر جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 2026 کے آخر تک خام تیل کی سپلائی میں یومیہ 1.8 ملین بیرل کا اضافہ ہو گا۔IEA نے 2.1 ملین بیرل یومیہ تیل کی سپلائی میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے جو کہ 700,000 بیرل یومیہ کی طلب سے کہیں زیادہ ہے۔ اس طرح 1.4 ملین بیرل اضافی خام تیل دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنی مفت رجسٹریشن کرائیں،10,500 سے 13,500 تک حاصل کریں ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں