راولپنڈی ( اے بی این نیوز )چھٹیاں ختم ہوتے ہی طلاق مقدمات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ضلع راولپنڈی فیملی عدالتوں میں ایک دن میں 213 طلاق کے مقدمات دائر کئے گئے۔
فیملی عدالتوں میں دائر مقدمات میں حق مہر، بچوں کا خرچہ، جہیز واپسی کے کیسز شامل ہیں۔
168 مقدمات پہلے روز ہی سماعت کے لیے منظور، شوہروں کو نوٹس جاری کر د یئے گئے۔ ، ذرائع کے مطابق
45 مقدمات پر ابتدائی احکامات آج جاری ہوں گے۔
طلاق کے نئے مقدمات میں بڑی وجہ لو میرج اور کورٹ میرج قرار۔
ناکام شادیوں کی وجوہات شوہروں کا نکھٹو پن، غربت، بے روزگاری اور فراڈ ہیں۔
زیادہ تر ناکام شادیاں سوشل میڈیا دوستیاں شادی میں بدلنے کے بعد انجام کو پہنچیں۔
والدین اور وکلا کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے ڈسٹرکٹ کچہری میں مقدمات دائر کیے۔
آج دوسرے دن بھی مزید 100 فیملی مقدمات دائر ہونے کا امکانہے۔
مزید پڑھیں :گلگت بلتستان میں ہیضے کی وباء ،750 افراد اسپتال داخل