اہم خبریں

قصور کے 70 سے زیادہ دیہات سیلاب کی زد میں ہیں،چوہدری منظوراحمد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد نے اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میںایک سوال کے جواب میں کہا کہ قصور کے 70 سے زیادہ دیہات سیلاب کی زد میں ہیں۔

میں کل ہی اسلام آباد پہنچا ہوں آج پریس کانفرنس کی ہے ۔اب بھی میں راستے میں ہوں آج رات پھر بہت خطرہ ہے کہ اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خطرہ ہے ،ابھی کچھ دیر پہلے میں نے پوچھا ہے پانی دوبارہ پھر چڑہ رہا ہے پانی کا لیول اوپر ہورہا ہے جو پہلے سے مصیبت زدہ لوگ ہیں ان پر اور مصیبت آئے گی پرابلم یہ ہے کہ انتظامیہ اعلان کراتی ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر گائوں خالی کردیں۔

پر اس کے بعد نا کوئی کسی کو پوچھنے والاہوتا ہے ۔حکومتی کشتیاں تو چھوٹی چھوٹی ہیں۔میرا یہ کہنا ہے کہ توڑے گئے بیراجز براجوں کو بچانے کیلئے لیکن بہت سارے ایسے بند تھے جو کو بچایا جاسکتا تھا ٹوٹنے سے وہ نہیں بچایا جاسکا ۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر سمیہ حجاب اغواءا کیس،ملزم کی ضمانت منظور

متعلقہ خبریں