اہم خبریں

سند ھ حکومت کھل کر کالا باغ ڈیم کیخلاف میدان میں آگئی،علی امین پر تابڑ توڑ حملے شروع

کراچی (اے بی این نیوز) کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر سندھ حکومت کا ردعمل۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق
علی امین کا مؤقف خیبرپختونخوا عوام کے خدشات کے منافی ہے۔
وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے اپنے عوام کی ترجمانی کریں۔
سندھ کی عوام کالا باغ ڈیم کے سخت خلاف ہے۔
پیپلز پارٹی کی اس منصوبے کے خلاف تاریخی جدوجہد ہے۔
علی امین گنڈاپور متاثرہ عوام کو ریلیف پر توجہ دیں۔
کالا باغ ڈیم کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے بھی رد کیا تھا۔
ڈیم سے نوشہرہ و چارسدہ زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
کالا باغ ڈیم ہم آہنگی نہیں نفرت و تقسیم لاتا ہے۔
دریا کا بہاؤ روکنے سے سمندر میں پانی کی کمی اور ڈیلٹا برباد ہوگا۔
مزید پڑھیں :کالا باغ ڈیم کے حوالے سے علی امین کے بیان کی حکومت نے بھی حمایت کر دی

متعلقہ خبریں