اہم خبریں

کالا باغ ڈیم کے حوالے سے علی امین کے بیان کی حکومت نے بھی حمایت کر دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے جذبات خوش آئندقرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ
وزیر اعلیٰ کے پی کی کالا باغ ڈیم کی حمایت قابل تحسین ہے۔
نئے ڈیمز بشمول کالا باغ تمام صوبوں کی مشاورت سے بننے چاہئیں۔
کوئی بھی ڈیم ہو، اُسے باہمی اتفاق رائے سے تعمیر ہونا چاہیے۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں اور وزرائے اعلیٰ کو مل کر ڈیمز کا حل نکالنا ہوگا۔
نئے ڈیموں سے کھربوں روپے کے پانی کا ضیاع روکا جا سکتا ہے۔
مستقبل میں آبی بحران اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے نئے ڈیم ضروری ہیں۔
پانی پورے ملک کا اولین مسئلہ ہے، اسے وسیع تناظر میں دیکھنا ہوگا۔
سیلاب کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ سارے ملک کا مسئلہ ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے۔
چھوٹے ڈیموں کی فوری تعمیر ناگزیر ہے، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
ملک کو آئندہ سیلاب سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
قومی اتفاق رائے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی بھرپور کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر کو خاندان سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،جا نئے دل دہلانے دینے والی تفصیلات

متعلقہ خبریں