ایبٹ آباد (اے بی این نیوز) سرکل بکوٹ میں کلاؤڈ برسٹ نے قیامت صغریٰ برپا کر دی، موسلادھار بارش اور بادل پھٹنے کے بعد برساتی نالوں میں شدید طغیانی آگئی جس سے کئی مکانات بہہ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کے مطابق پانی کے زور سے کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں منہدم ہو گئیں جبکہ متاثرہ علاقے کے لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم قیمتی سامان اور مکانات کے تباہ ہونے سے درجنوں خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ سرکاری امدادی ٹیمیں تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکیں جس کے باعث مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق برساتی نالوں میں آنے والی طغیانی نے راستے بھی بند کر دیے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں حالات اب بھی تشویشناک ہیں جبکہ لوگ حکومت سے فوری ریلیف اور امدادی کارروائیوں کی اپیل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران جا نئے کہاں کہاں گرج چمک سے بارش ہو گی