اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،لاہور،جہلم اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش کاامکان۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق
گلیات،مری اورراولپنڈی میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
حافظ آباد،شیخوپورہ اوراوکاڑہ میں بھی بارش کاامکانہے۔
اٹک،چکوال،خوشاب اورفیصل آبادمیں بھی چندمقامات پربارش کی پیشگوئی۔
جھنگ،بھکر،میانوالی،بہاولنگر،لیہ،ڈی جی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
لودھراں،رحیم یارخان اورملتان میں موسلادھاربارش کاخدشہ۔
شدیدبارشوں سےنشیبی علاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے۔
دریائےستلج،راوی اورچناب میں اونچےدرجےکےسیلاب کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان پھر ڈٹ گئے،بیرسٹر گوہر کو دوٹوک پیغام دیدیا،جا نئے کیا