اہم خبریں

پی ٹی آئی نے جلسے کا اعلان کردیا،جا نئے کب اور کہاں ہو گا

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف رواں ماہ خیبرپختونخوامیں جلسہ کرےگی۔ جلسہ بارشوں کی وجہ سےتاخیرکاشکارہے۔
گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقاتوں پرپابندی نہیں ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی سےوکلااورلیڈرشپ کی ملاقات ضروری ہے۔
بانی پی ٹی آئی کوحق حاصل ہے کہ وہ اپنےلوگوں سےمل سکیں۔
ملاقات پراسلام آبادہائیکورٹ نےواضح احکامات دےرکھےہیں۔ استعفےدیناسیاست کاحصہ ہے۔ 190میں سے76نشستیں ملیں،اس کےباوجودہم سسٹم میں رہے۔
ہمیں سپیس نہیں دی جارہی،ہماری آوازکودبایاجارہاہے۔
بانی پی ٹی آئی،ان کی اہلیہ اوربھانجےجیل میں ہیں۔ حکومت نےپوری فیملی کوتنہاکردیا ہے۔ ایک بڑی سیاسی جماعت کےساتھ ایسارویہ افسوسناک ہے۔ عمرایوب،احمدخان بھچر اورشبلی فرازکونااہل کیاگیا۔
دہشتگردی کی طرف اب سیلاب کیخلاف بھی نیشنل ایکشن پلان بنناچاہیے۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں