اہم خبریں

ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کی نئی ویڈیو لیک، گاڑی میں ڈانس، سوشل میڈیا پر ہلچل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کیس نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ نئی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں سمیہ حجاب اپنے قریبی دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر گانے گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ان ویڈیوز کے بعد یہ معاملہ ایک نئے رخ پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سمیہ حجاب نے اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نامی شخص کئی دنوں سے ان کا پیچھا کر رہا تھا، بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالتا رہا اور انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش بھی کی۔ سمیہ حجاب نے یہ بھی کہا تھا کہ ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

دوسری جانب، ملزم حسن زاہد نے اپنے دفاع میں موبائل ریکارڈز اور مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد جمع کرائے تھے جن کے مطابق اس نے سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے ایزی پیسہ کے ذریعے دیے۔ اب سوشل میڈیا پر آنے والی تازہ ویڈیوز نے اس کیس کو مزید متنازعہ بنا دیا ہے۔

فی الحال پولیس نے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس معاملے کو لے کر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ سمیہ حجاب کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد ملزم کے پیش کردہ ثبوتوں کو زیادہ مضبوط قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلام آباد میں ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کے مبینہ ہراسانی اور اغوا کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ ابتدا میں سمیہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم حسن زاہد کئی روز سے ان کا پیچھا کر رہا تھا، تحائف اور دباؤ کے ذریعے تنگ کر رہا تھا اور یہاں تک کہ 31 اگست کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش بھی کی۔ ساتھ ہی متاثرہ خاتون نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی دعویٰ کیا تھا۔تاہم اب ملزم کی جانب سے کچھ ایسی ویڈیوز اور ریکارڈنگز سامنے آئی ہیں

جنہوں نے کیس کا رخ بدل دیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو وہ شواہد دیے ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ مبینہ طور پر سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے دیتا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بینک اور موبائل ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ملزم حسن زاہد کا کہنا ہے کہ سمیہ کے الزامات یکسر جھوٹے ہیں، نہ تو اس نے گاڑی میں زبردستی بٹھانے کی کوشش کی اور نہ ہی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ان کے مطابق سمیہ کے الزامات ایک ’’من گھڑت کہانی‘‘ ہیں جبکہ اصل حقائق ویڈیوز اور ٹرانزیکشنز میں موجود ہیں۔

اس نئے مؤقف اور پیش کیے گئے شواہد کے بعد کیس مزید پیچیدہ ہوگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔تھانہ شالیمار پولیس نے متاثرہ خاتون سمیہ حجاب کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا، تاہم تفتیش کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے مختلف مؤقف سامنے آنے پر کیس مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ سمیہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ ملزم کئی دنوں سے ان کا پیچھا کر رہا تھا۔

بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جاتا رہا۔ 31 اگست کو شام ساڑھے چھ بجے خاتون کے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی۔ ملزم نے جان سے مارنے اور بدلہ لینے کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ خاتون نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان پولیس کے حوالے کر دیے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری طور پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہیں

اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم حسن زاہد نے بھی پولیس کو اپنے شواہد فراہم کر دیے۔ ملزم کے مطابق اس نے خاتون کو لاکھوں روپے دیے اور موبائل ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ حسن زاہد کا مؤقف ہے کہ معاملہ یکسر مختلف ہے اور حقائق کو چھپایا جا رہا ہے۔ اس مؤقف کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں