لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب میں ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ چونکہ پہلے ہی ہفتے کو بند ہوتا ہے، اس لیے وہاں معمول کے مطابق تعطیل ہوگی۔
ہسپتالوں میں بھی صرف ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی جبکہ انتظامی دفاتر اور او پی ڈی بند رہیں گے۔ اتوار کو معمول کی چھٹی کے باعث شہری 2چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔
دوسری جانب ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گھر،گلیاں،مسجدیں،شاہراہیں جگمگانے لگیں ،نبی آخرالزماں ﷺکےذکرکی محفلیں سج گئیں۔ شہر قائد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں زورو شور سے جاری،ربیع الاول شروع ہوتے ہی محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں رونقیں بڑھ گئیں۔
جھنڈوں، نعلین پاک، لائٹوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز سج گئے، سٹال مالکان کا کہنا ہے کہ آقا ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہمارا ایمان ہے۔
سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر عمل ضروری ہے، ہر سال ربیع الاول میں ؒسٹالز پر رش بڑھ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں۔ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی سمز بند