اہم خبریں

ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی سمز بند

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے اُن کو عملی طور پر نکالنے کیلئے اقدامات شروع کرتے ہوئے اُن کے زیر استعمال سمز کو بند کر وا دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 31 اگست کے بعد پاکستان میں موجود تمام افغان پناہ گزین ملک چھوڑنے کے پابند ہیں، چاہیے اُن کے پاس پی او آر کارڈ ہو یا نہ ہو۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت وہ تمام غیر قانونی سمز، چاہے انہیں افغان پناہ گزین استعمال کر رہے ہوں یا مقامی شہری، بند کر دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کئی افغان پناہ گزینوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ اس لیے انہوں نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیڈ لائن میں توسیع کریں۔اس حوالے سے افغان پناہ گزینوں کی جانب سے ویڈیوز بیانات بھی سامنے آئے ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے اُن کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اُن کو سیلابی صورتحال سے پہلے بھی بہت زیادہ وقت فراہم کیا گیا تھا افغانستان واپس جانے کیلئے لیکن وہ جانے کیلئے تیار نہیں ہیں اور کوئی نہ کوئی نیا بہانہ بنا لیتے ہیں۔ اس بار اُن کو مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور اُن کو عملی طور پر پاکستان سے نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا استعفیٰ

متعلقہ خبریں