لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے نبرد آزما ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق
مون سون کے 9 واں سپیل میں اگلے 2 روز مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔
کوئی نیا ریلہ ہیڈ مرالہ میں داخل نہیں ہوا ہے۔
بارش کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی 19 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔
ہیڈ تریموں پر وزیراعلیٰ کو سیلابی پانی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
تریموں ہیڈ ورکس کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔
ریواز برج توڑنے سے جھنگ اور دیگر علاقوں کو فائدہ ہوا ہے۔
کل چناب کا پانی ملتان میں داخل ہوگا، راوی کا پانی بھی ساتھ شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی،اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ