اہم خبریں

بھارت کی پیشکش،ٹرمپ نے مسترد کر دی

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر تجارتی تعلقات سے متعلق سخت ردعمل۔ لوگ سمجھتے ہیں بھارت سے ہمارا کم کاروبار ہے۔ بھارت امریکا کے ساتھ بڑے حجم میں تجارت کرتا ہے۔
امریکا بھارتی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ امریکا بھارت کو بہت کم مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ بھارت سے تجارتی تعلقات یک طرفہ رہے ہیں۔ بھارت نے امریکا پر دنیا بھر سے زیادہ ٹیکس لگائے۔
بھارتی محصولات امریکی کمپنیوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ بھارتی منڈی امریکی مصنوعات کے لیے بند ہے۔ یہ یک طرفہ تباہی رہی ہے۔ بھارت فوجی سازوسامان زیادہ تر روس سے خریدتا ہے۔
بھارت امریکا سے کم تیل اور دفاعی سازوسامان خریدتا ہے۔
بھارت نے محصولات صفر کرنے کی پیشکش اب کی ہے، بہت دیر ہوچکی۔ بھارت کو محصولات کم کرنے کی پیشکش کئی سال پہلے کرنی چاہیے تھی۔

مزید پڑھیں :مسٹر پتلو،رجب بٹ،خرم گجر کے بعد اب ریڈار پرمناہل ملک،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں