اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر کون ،تاحال فیصلہ نہ ہوسکا،جا نئے قرعہ کس کے نام نکلے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد، پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کے لئے تاحال فیصلہ نہ کر سکی۔

بانی چیئرمین کی واضع ہدایات کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے رابطہ نہ کیا، ذرائع کے مطابق

پی ٹی آئی قیادت کی محمود خان اچکزئی سے سرد مہری برقرار، وجہ بانی چیئرمین اور محمود اچکزئی کا ایک پیج پر ہونا ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی گزشتہ میٹنگ میں بھی ارکان کی جانب سے اچکزئی کے نام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی کے معاملے کو طول دینے کے لیے لیڈرشپ نے حتمی فیصلہ بانی چیئرمین کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے مشروط کر دیا۔

مزید پڑھیں :واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’مردآہن‘‘ قرار دیدیا

متعلقہ خبریں