واشنگٹن ( اے بی این نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی۔ معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز۔ فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی سفارتی کامیابیوں کی نوید دی ۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملااعتراف کیا۔
بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’مردآہن‘‘ قرار دیا۔
چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا۔ امریکہ ،چین اور دنیا کے ساتھ متوازن تعلقات پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا عکاس ہیں۔
معرکہ حق میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا ۔ فیلڈ مارشل نے امریکا ، چین، سعودی عرب، ایران ،ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں کی بدولت پاکستان کا مؤقف دنیا میں مضبوط طریقے سے اجاگر کیا گیا ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے تاریخی دورے کے دوران امریکی صدر سے ملاقات کی ۔ امریکی صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے تاریخی جملے ادا کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل کےدورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں ’’ایک نئی جہت کی علامت‘‘ قرار دیا ۔ فنانشل ٹائمز نے امریکہ میں پاکستان کی پذیرائی میں فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات کو وجہ قرار دیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق
امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ امریکہ میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کیلئے فیلڈ مارشل کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔ امریکا کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔
امریکہ نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف کاوشوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی ۔ فیلڈ مارشل کی کامیاب ملڑی ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے۔
شاندارملڑی ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دے رہا ہے۔ کامیاب ملڑی ڈپلومیسی اور پاکستان کے ابھرتے عالمی تشخص کے پیش نظر اہم ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں غیر ملکیوں کےملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، شہباز شریف