اہم خبریں

ایس سی او میں شرکت پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،سابق سفیر نغمانہ ہاشمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) چین میں پاکستان کی سابق سفیرنغمانہ ہاشمی نے اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ 8 میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایس سی او کا پہلے آبزرور اسٹیٹس تھا پاکستان کے پاس پھر 2017 سے ہم اس کے مستقل ممبر ہیں۔

اب اس کی 25 ویں  کانفرنس ہے اور یہ ایک بڑے ہی مشکل وقت میں ہورہی ہے دیکھیں تو ایس سی او کیلئے بھی اور ہمارے خطے کے جو ممالک ہیں خاص طور پر پاکستان کیلئے کیونک یہ پہلی ایس سی او کانفرنس ہے چائنا میں جو کافی عرصے کے بعد ہورہی ہے پاکستان انڈیا کی روزہ جنگ کے بعدجس طرح پاکستان کو بوسٹ ملا ہے اس سے ایک مثبت تبدیلی ملی ہے۔

چیزیں تبدیل ہوئی ہیں تو اس لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستان کیلئے یہ بہت اہم میٹنگ ہے اور چین کے لئے بھی بہت اہم ہے کیونکہ اب اس کی پریذیڈنسی چین کے پاس نہیں آئے اور میرا خیال ہے کہ اس وقت جبکہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات بھی کچھ ڈول رہے ہیں تو یہ چین کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ تمام خطے کے ممالک کو لیکر ایس سی او کے پر پھیلادیں ۔
مزید پڑھیں: پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ، امریکا کے لیے 40 فیصد بڑھ کر 56 کروڑ ڈالرز

متعلقہ خبریں